i بین اقوامی

یوکرین کے وزیر دفاع کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، رستم عمروف نئے وزیر دفاع نامزدتازترین

September 04, 2023

یوکرینی صدر زیلنسکی نے اعلان کیا ہے کہ وزیر دفاع اولیسکی ریزنخوف کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے،یوکرینی اسٹیٹ پراپرٹی فنڈ کے سربراہ رستم عمروف کو نیا وزیر دفاع نامزد کرتے ہوئے صدر زیلنسکی کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ اس وقت ہمیں وزارت دفاع میں نئی اپروچ متعارف کروانے اور فوج سمیت پوری سوسائٹی سے نئے طریقوں سے انٹریکٹ کرنے کی ضرورت ہے،یوکرینی میڈیا کے مطابق اولیسکی ریزنخوف کو وزیر دفاع کے عہدے سے ہٹانے کے بعد برطانیہ کا سفیر مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی