i بین اقوامی

یوکرین کے یورپی یونین میں شمولیت سے ''پرامن' آزاد اور متحدہ یورپ ''کا عظیم منصوبہ مکمل ہو جائیگا'زیلنسکیتازترین

March 01, 2023

جنگ زدہ ملک یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ یوکرین کے یورپی یونین میں شمولیت کے ساتھ ہی "پرامن، آزاد اور متحدہ یورپ کا عظیم منصوبہ مکمل ہو جائے گا۔ زیلنسکی نے سوشل میڈیا کے ذریعے دیے گئے ایک بیان میں، یورپی یونین کی رکنیت کے لیے یوکرین کی امیدواری کے بارے میں جائزہ پیش کیا ہے۔یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کے یورپی یونین میں شمولیت کے ساتھ ہی "پرامن، آزاد اور متحدہ یورپ کا عظیم منصوبہ مکمل ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ یوکرین نے ایک سال قبل روس اور یوکرین جنگ کے پانچویں دن یورپی یونین کی رکنیت کے لیے درخواست دی تھی۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ہماری درخواست پر غور شروع کردیا گیا ہے اور اس سال الحاق کے مذاکرات شروع کرنے کا فیصلہ کرنے کا وقت آگیا ہے۔یوکرینی رہنما نے کہا کہ پرامن، آزاد اور متحد یورپ کا عظیم منصوبہ یوکرین کو یورپی یونین کی رکنیت دینے سے مکمل ہو جائے گا۔ ہم جدوجہد میں ایک ساتھ ہیں، جس کا مطلب ہے کہ ہم ہم ضرور فتح یاب ہوں گے ، یورپ زندہ باد، آزادی زندہ باد۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی