i بین اقوامی

یوکرین جنگ چند ہفتوں میں ختم ہوسکتی ہے، ٹرمپتازترین

February 25, 2025

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امکان ظاہر کیا ہے کہ یوکرین جنگ کے خاتمے سے متعلق مذاکرات اچھی طرح آگے بڑھ رہے ہیں، یوکرین جنگ چند ہفتوں میں ختم ہوسکتی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ سے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی وائٹ ہائوس میں ملاقات ہوئی۔ملاقات کے بعد مشترکہ کانفرنس میں امریکی صدرٹرمپ نے کہا کہ یوکرین جنگ چند ہفتوں میں ختم ہوسکتی ہے، یوکرین جنگ کے خاتمے سے متعلق مذاکرات اچھی طرح آگے بڑھ رہے ہیں، یوکرین میں امن کیلئے یورپی افواج بھیجنے میں بظاہرکوئی مسئلہ نہیں۔ٹرمپ نے کہا کہ یوکرینی صدرسے رواں ہفتے یا آئندہ ہفتے ملاقات کروں گا،کسی موقع پر روسی صدرسے بھی ملاقات کروں گا، مناسب وقت پرماسکوجانے کیلئے تیار ہوں۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ یوکرین کو اپنا علاقہ چھوڑنا چاہیے یا نہیں اسی سے متعلق دیکھیں گے، روسی صدر پیوٹن یورپی امن دستوں کو قبول کریں گے۔دوسری جانب فرانسیسی صدر نے کہا کہ ہمارا مقصد یوکرین میں دیرپا امن قائم کرنا ہے، یوکرین کوسلامتی کی ضمانت دینے کیلئے تیار ہیں۔فرانسیسی صدر کا کہنا تھا کہ امن مشن میں یورپی فوجیوں کو شامل کرسکتے ہیں، یورپی افواج فرنٹ لائن پر نہیں ہوں گی، یورپی افواج کی یوکرین میں موجودگی ضمانت کے طور پر ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی