i بین اقوامی

یوکرین اور امریکا کے درمیان معدنیات کا معاہدہ طے پاگیاتازترین

February 26, 2025

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یوکرینی صدر واشنگٹن آکر معدنیات کے معاہدے پر دستخط کرنا چاہتے ہیں،وہ جمعہ کو ملنے آرہے ہیں ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ امریکا اور یوکرین نے یورپی ملک کے نادر زمینی معدنیات اور دیگر قدرتی وسائل تک رسائی فراہم کرنے کا معاہدہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ تعلقات کی بحالی کی امید کر رہا ہے۔امریکی صدر نے بتایا کہ یہ معاہدہ ایک ٹریلین ڈالر کا ہوسکتا ہے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ امریکی ٹیکس دہندگان کو 'ان کی رقم واپس مل جائے۔'ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم روس اور یوکرین کی ایک ایسی جنگ لڑنے پر سیکڑوں بلین ڈالر خرچ کر رہے ہیں جو کبھی نہیں ہونی چاہیے تھی۔ ایک اندازے کے مطابق دنیا کے 'پیچیدہ خام مال' کا تقریبا 5 فیصد یوکرین میں ہے۔یوکرین میں گریفائٹ کے 19 ملین ٹن ثابت شدہ ذخائر موجود ہیں جو الیکٹرک گاڑیوں کی بیٹریاں بنانے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔امریکی صد نے کہا کہ زیلنسکی جمعہ کو ملنے آرہے ہیں، دنیا کیلئے اچھی خبر ہے، یوکرینی صدر سے کھلے دل سے ملوں گا، یوکرین امریکی اتحاد 350 بلین ڈالرز اور ہتھیاروں کی بنا پر برقرار ہے، یوکرینی عوام کو جنگ لڑنے کے جذبے کی تعریف کرتا ہوں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یوکرین نے امریکی اسلحے اور آلات سے جنگ لڑی جو امریکا کی مدد کے بغیر ممکن نہیں تھا، روس سے بھی اچھے معاہدے کی توقع ہے، صدر پیوٹن امن معاہدے کی جانب آنا چاہتے ہیں، ایلون مسک نے ای میل پر ملازمین سے جواب طلب کیا ، اسکی تائید کرتا ہوں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے تانبے کی درآمدات پر نئے ٹیکس کی تحقیقات کا حکم دے دیا، انہوں نے ہیلتھ کیئر اخراجات میں شفافیت کے حکم نامے پر بھی دستخط کردیئے۔دوسری جانب ترجمان وائٹ ہائوس کیرولین لیوٹ نے کہا کہ امریکایوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے 24 گھنٹے کام کر رہا ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیرولین لیوٹ نے کہا کہ امید کرتے ہیں یوکرین کے صدرمعدنیات سے متعلق معاہدے پر دستخط کریں گے، امریکی صدر سرحدی معاملات پر اپنے احکامات پر قائم ہیں، جو ہمارے قوانین کی خلاف ورزی کرے گا اسے گوانتاناموبے جیل بھیجا جائے گا۔کیرولین لیوٹ نے کہا کہ صدر ٹرمپ غزہ کی پٹی سے تمام یرغمالیوں کی واپسی چاہتے ہیں، سرحدی دیوار قائم کرنا صدر ٹرمپ کی انتخابی مہم کا حصہ ہے، سرحدوں پر نگرانی مزید سخت کر رہے ہیں۔ترجمان وائٹ ہاس کا مزیدکہنا تھا کہ ایلون مسک ٹرمپ کابینہ کے پہلے اجلاس میں شرکت کریں گے، ایلون مسک صدر کے سینئر مشیر کی حیثیت رکھتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی