i بین اقوامی

یہودیوں کیخلاف پوسٹ، برطانوی مسلم خاتون پولیس افسر نوکری سے فارغتازترین

October 24, 2024

برطانیہ میں مسلمان خاتون پولیس افسر کو یہودیوں کو آئینہ دکھانے پر نوکری سے فارغ کردیا گیا، خاتون افسر کو 10 سال قبل کی گئی سوشل میڈیا پوسٹ کو جواز بنا کر سزا سنادی گئی۔غیر ملکی خبررساںادارے کے مطابق برطانیہ کی میٹروپولیٹن پولیس کی 29 سالہ افسر روبی بیگم کو یہودیوں اور غیر مسلموں کے بارے میں ٹوئٹس کرنے پر نوکری سے ہاتھ دھونا پڑ گیا۔ان کا اپنی سوشل میڈیا پر کی گئی پوسٹ میں کہنا تھا کہ یہودیوں جہنم تمہارا انتظار کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ خاتون پولیس افسر پر یہ بھی الزام تھا کہ انہوں نے اپنے سوشل اکائونٹ پر 2013 سے 2019 کے درمیان ایسی 25 ہزار سے زائد پوسٹس کیں، جس سے یہودی آگ بگولہ ہوگئے۔2020 میں روبی بیگم کو اس وقت پہچان ملی جب ان کی تصویر لاک ڈان مخالف مظاہرین کا سامنا کرتے ہوئے وائرل ہوگئی تھی، تاہم 2021 میں ان کی پرانی متنازعہ ٹوئٹس دوبارہ وائرل ہوگئیں۔اسرائیلی فضائیہ کا لبنان کے رفیق حریری اسپتال پر حملہ، 13 شہیدبرطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ خاتون افسر کے بیانات کوپینل نے نفرت انگیز اور متعصبانہ قرار دیا اور کہا کہ ان کے اقدامات پولیس افسران کے معیار کے مطابق نہیں اترتے۔ واضح رہے کہ خاتون افسر روبی بیگم نے 2016 میں فل ٹائم پولیس جوائن کی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی