متحدہ عرب امارات( یو اے ای)مسلسل تیسرے سال امیرترین افرادکامسکن بننے جارہا ہے۔ہنلی پرائیویٹ ویلتھ مائیگریشن کی رپورٹ کے مطابق رواں سال کے آخر تک دنیابھر سے 6700امیرافراد کے یواے ای منتقل ہونیکی توقع ہے۔رپورٹ کے مطابق اس فہرست میں دوسرے نمبر پر امریکا ہے جہاں دنیا بھر سے 3800امیر افرادکی منتقلی متوقع ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے اس فہرست میں تیسرے نمبر پر سنگاپور ہے جہاں دنیا بھر سے 3500امیر افرادکی منتقلی متوقع ہے۔مزید برآں رواں سال ریکارڈ ایک لاکھ 28ہزارامیروں کی نقل مکانی بھی متوقع ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی