i بین اقوامی

یو اے ای اور اسرائیل نے جامع اقتصادی شراکت داری معاہدے کی توثیق کر دیتازترین

December 12, 2022

متحدہ عرب امارات اور اسرائیل نے جامع اقتصادی شراکت داری معاہدے کی توثیق کر دی،اماراتی وزیر مملکت برائے غیر ملکی تجارت ثانی الزیودی کا کہنا تھا کہ رواں برس اسرائیل اور امارات کے درمیان دو ارب ڈالرز کی تجارت ہوئی ہے، دونوں ممالک کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے سے اس پیش رفت میں اضافہ ہوگا،اماراتی وزیر ثانی الزیودی کا سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہنا تھا کہ اسرائیل امارات کے درمیان رواں برس کی تجارت پچھلے سال سے ایک سو چودہ فیصد زیادہ ہے، آزاد تجارتی معاہدے سے یہ پیشرفت اور بڑھے گی، یاد رہے کہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات جدید ٹیکنالوجی، قابل تجدید توانائی اور خوراک کے شعبوں میں مواقع پیدا کر رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی