سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ یمن میں جامع سیاسی حل کے لیے تمام کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، عرب میڈیا کے مطابق ،محمد بن سلمان نے یمن کی صدارتی کونسل کے سربراہ رشاد العلیمی اور اراکین سے ملاقات کی،ملاقات کے دوران یمن کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، صدارتی کونسل، یمنی حکومت اور عوام کے لیے مملکت کی مسلسل حمایت پر زور دیا گیا،عرب میڈیا کے مطابق وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے ملاقات کے دوران یمن میں سلامتی، استحکام اور ترقی کے لیے اقوام متحدہ کے زیر اہتمام ایک جامع سیاسی حل تک پہنچنے کے لیے تمام کوششوں کی حمایت کا اعادہ کیا،ملاقات میں جنرل انٹیلی جنس کے سربراہ خالد الحمیدان اور یمن میں سعودی عرب کے سفیر محمد الجابر نے بھی شرکت کی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی