i بین اقوامی

یمن میں امن مذاکرات کے مثبت نتائج کا خیر مقدم کرتے ہیں،سعودی وزارت خارجہتازترین

September 20, 2023

سعودی وزارت خارجہ نے یمن میں امن عمل کی حمایت کے لیے روڈ میپ تک پہنچنے کے حوالے سے ہونے والی سنجیدہ بات چیت کے مثبت نتائج کا خیر مقدم کیا،وزارت خارجہ نے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان اور مملکت کا دورہ کرنے والے صنعا کے وفد کے درمیان ملاقات کے مندرجات کی بھی تعریف کی، جس میں یمن اور اس کے عوام کے لیے مملکت کی مسلسل حمایت اور اقوام متحدہ کی نگرانی میں یمن میں ایک جامع اور دیرپا سیاسی حل تک پہنچنے کے لیے یمنی فریقین کو مذاکرات کی میز پر بیٹھنے کی ترغیب دینے پر زور دیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی