i بین اقوامی

یمن کے قدیم شہر صنعا میں شدید بارشوں کے باعث 5 تاریخی عمارتیں تباہتازترین

August 12, 2022

من میں شدید بارشوں کے باعث قدیم شہر صنعا میں عالمی ثقافتی مقام پر 5 عمارتیں تباہ اور40 دیگر کو نقصان پہنچا ہے۔حوثی باغیوں کے زیرانتظام المسیرا ٹی وی نے جمعرات کے روز بتایا کہ ان کثیر المنزلہ تاریخی عمارتوں میں کسی کے ہلاک ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ، یہ عمارتیں نجی گھر ہیں اوربدستور کچھ خاندان ان میں رہائش پذیر ہیں۔11ویں صدی سے قبل تعمیر کییگئے مٹی کی اینٹوں سے بنے 600 سے زیادہ ٹاور ہاسز کو سفید پلاسٹر اور رنگدار شیشے کی کھڑکیوں کے جیومیٹرک ڈیزائن سے سجایا گیا ہے۔2 ہزار 500 سال سے زیادہ عرصے سے آباد صنعا کا قدیم شہر 1986 میں اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم (یونیسکو)کی عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل ہے۔ خانہ جنگی شروع ہونے کے بعد 2015 میں اسے خطریسے دوچار عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کر لیا گیا تھا۔یمن میں 2014 کے اختتام پر حوثی ملیشیا نے ملک کے متعدد شمالی صوبوں پر قبضہ کرکے سعودی حمایت یافتہ یمنی حکومت کے صدرعبدربہ منصور ہادی کو دارالحکومت صنعا سے بے دخل کردیا تھا، جس کے بعد سے ملک خانہ جنگی کی لپیٹ میں ہے۔جنگ کے دوران ہزاروں افراد ہلاک اور 40 لاکھ بیگھر ہوچکے ہیں جبکہ ملک قحط کے دہانے پر پہنچ گیا ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی