i بین اقوامی

یمن ، حوثیوں کے ٹھکانوں پرامریکی اور برطانوی بمباری، خلیج عدن میں حوثی حملے کی اطلاعتازترین

October 24, 2024

امریکی-برطانوی لڑاکا طیاروں نے مغربی یمن کے ساحلی گورنری حدیدہ میں حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں پر دوبارہ حملے کئے ہیں ۔حوثیوں پر الزام ہے کہ انہوں نے بحیرہ احمرکو بین الاقوامی جہاز رانی پر حملے کرنے کے اڈے میں تبدیل کر دیا۔حوثی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی-برطانوی طیاروں نے بدھ کی شام حدیدہ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر دوفضائی حملے کیے تاہم اس کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔یہ پیش رفت حوثی ملیشیا کی جانب سے تل ابیب کے قریب ایک فوجی اڈے کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنانے کے اعلان کے بعد سامنے آئی ہے۔اس کے علاوہ برٹش میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز اتھارٹی نے گزشتہ روز اطلاع دی ہے کہ اسے یمن کے جنوب میں خلیج عدن سے دور ایک سکیورٹی واقعے کی اطلاع ملی ہے۔اتھارٹی نے ایک بیان میں کہا کہ پانچ چھوٹی کشتیاں عدن شہر سے 48 ناٹیکل میل جنوب میں ایک تجارتی جہاز کے قریب پہنچیں۔جہاز کے کپتان نے بتایا کہ کشتیوں میں سے ایک جہاز کے تین کیبلز کے اندر پہنچ گئی، جب کہ مسلح سکیورٹی ٹیم نے کشتی کے نکلنے تک انتباہی گولیاں چلائیں۔اکتوبر میں غزہ میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے حوثیوں نے 150 سے زیادہ تجارتی جہازوں کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے مہم میں ایک جہاز پر قبضہ کیا اور دو ڈوب گئے جس کے نتیجے میں چار ملاح بھی مارے گئے۔اس کے جواب میں امریکہ اور برطانیہ نے 11 جنوری سے ایرانی حمایت یافتہ حوثی عسکریت پسندوں کے خلاف فضائی حملوں کی مہم شروع کر رکھی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی