وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے کہا کہ حکومت کے خرچے زیادہ ہیں جن پر ٹیکس کا پیسہ لگ جاتا ہے۔ایک نجی ٹی وی کے پروگرا م میں گفتگو کے دوران خرم شہزاد سے سوال کیا گیا کہ حکومت تو کہتی ہے کہ بیروزگاری کم ہوئی ہے، لیکن وزارت کی رپورٹ تو کچھ الگ ہی کہہ رہی ہے، مہنگائی میں اضافے کی کیا وجہ ہے۔جس پر وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے کہا کہ حکومت کے خرچے بہت زیادہ ہیں جن پر ٹیکس کا پیسہ لگ جاتا ہے، جس پر مزید بہترین ڈویلپمنٹ ہوئی ہے۔ مشیر خزانہ نے بتایا کہ ایف بی آر کی ازسر نو تشکیل کے نتائج آنا شرو ع ہوگئے ہیں، ایف بی آر کی ڈیجٹلائزیشن سے ٹیکس وصولی میں بہتری ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ پنشن کے معاملے میں اصلاحات بڑی پیشرفت ہے، 400 کے قریب محکموں میں رائٹ سائزنگ شروع ہوگئی ہے، وفاقی حکومت کا سال کا بجٹ 876 ارب روپے ہے جسے کم کررہے ہیں۔مشیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ وہ اسامیاں جن کی ضرورت نہیں ان کو بھی ختم کیا جارہا ہے۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی