بھارت میں ٹیکسی ڈرائیور مسافر جوڑوں سے تنگ آگئے جس کے بعد انہوں نے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے ان کیلئے وارننگ جاری کردی۔بھارتی میڈیا کے مطابق حیدرآباد کے ایک ٹیکسی ڈرائیور نے اس وقت سرخیوں میں جگہ بنائی جب اس نے مسافروں کو خبردار کیا کہ وہ اپنی گاڑی میں رومانس کرنے سے گریز کریں۔کیب ڈرائیور نے نشست پر ایک پرچہ چپکایا جس پر پیغام لکھا تھا کہ وارننگ، کوئی رومانس نہیں، یہ ٹیکسی ہے آپ کی نجی جگہ نہیں، تو براہ مہربانی فاصلہ رکھیں اور پرسکون رہیں۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی حیدرآباد کے رہائشی وینکٹیش کی مذکورہ ٹیکسی میں سوار ہوتے وقت اس پرچے پر نظر پڑی جس کے بعد اس نے ڈرائیور کے ہلکے پھلکے لیکن مضبوط پیغام کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دیا جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا۔کسی نے سوشل میڈیا یہ تصویر اپ لوڈ کر کے وائرل کردی جس پر سوشل میڈیا صارفین نے مختلف تبصرے کیے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی