حماس کے بین الاقوامی تعلقات کے دفتر کے سربراہ موسی ابو مرزوق نے کہا کہ انہیں حزب اللہ سے بہت زیادہ توقعات ہیں اور وہ فلسطینی انتظامیہ کے رویے پر حیران ہیں،ابو مرزوک نے قطر میں قائم الجزیرہ ٹیلی ویژن کو دیے گئے بیان میں کہا کہ ہمیں حزب اللہ اور مغربی کنارے میں اپنے بھائیوں سے بہت توقعات تھیں، ہم فلسطینی انتظامیہ میں اپنے بھائیوں کے رویے پر شرمندہ ہیں، ابو مرزوق نے کہا کہ بہت سے غیر ملکیوں نے ہمیں بتایا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے ارکان اور کچھ عرب ممالک خفیہ طور پر مغرب سے حماس کو ختم کرنیکا مطالبہ کر رہے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی