ایران کے نئے صدر مسعود پزشکیان نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے گولان کی مقبوضہ پہاڑیوں کے نزدیک حملے کی آڑ میں حزب اللہ پر حملہ کیا گیا تو یہ پوری صہیونی رجیم کی بہت بڑی غلطی ہو گی۔ عرب میڈیا کے مطابق انہوں نے یہ انتباہ فرانس کے صدر میکرون سے فون پر گفتگو میں کیا ، ایرانی صدر کاکہنا تھا کہ حملے کی صورت میں اسرائیل کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔ ایران کے نئے صدر نے ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی طرف ان کے بطور صدر منتخب ہونے کی توثیق کے بعد اپنی ذمہ داریاں اتوار کے روز باضابطہ سنبھال لی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی