عرب میڈیا نے انٹیلی جنس ذرائع کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ حزب اللہ کوپیجر ہیک ہونیکا پتا چلنے کی اطلاع پر اسرائیل نے پیجر اڑانیکا فیصلہ کیا،عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی انٹیلی جنس کواطلاع تھی کہ 2حزب اللہ ارکان نے پیجر ہیک ہونے کا پتا لگا لیاتھا جس کے بعد حزب اللہ کی کسی کارروائی کے پیش نظر اسرائیل نے پیجر اڑنیکا فیصلہ تیزی سے کیا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہزاروں آلات حزب اللہ تک پہنچنے سے پہلے اسرائیل نے انہیں پکڑ لیا تھا اور اسرائیل نے پیجرز کو دھماکے سے اڑانے کا کام امریکا سے بھی خفیہ رکھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی