i بین اقوامی

حزب اللہ کیساتھ جنگ میں اسرائیل کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہوں گے،امریکاتازترین

June 25, 2024

اسرائیل کی غزہ میں جنگ کے خاتمے کے بعد لبنان میں حزب اللہ پر بھرپور اور پوری قوت سے فوجی کارروائی کی دھمکی کے بعد مشرق وسطی میں تناو میں اضافہ ہوگیا ہے۔امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے سینیئر حکام نے حزب اللہ سے جنگ کی صورت میں اسرائیل کو ہر ممکن تعاون اور حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔امریکی حکام نے اسرائیلی عہدیداروں سے ملاقات میں کہا کہ حزب اللہ کے ساتھ وسیع جنگ چھڑی تو جوبائیڈن انتظامیہ اپنے اتحادی کی مدد کے لیے تیار ہے۔ امریکا ہر موقع پر اسرائیل کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہوگا۔رپورٹ کے مطابق یہ یقین دہانی سینیئر امریکی حکام نے امریکا کا دورہ کرنے والے اسرائیلی حکام کے وفد کو کرائی تھی۔یاد رہے کہ اسرائیل کے جنگی امور کے وزیر رون ڈرمر اور قومی سلامتی کے مشیر زاچی ہنگبی نے واشنگٹن میں امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان،وزیرخارجہ انٹونی بلنکن اور مشرق وسطی کے رابطہ کار کے ساتھ ملاقاتیں کی تھیں۔ اس ملاقات میں غزہ جنگ بندی، یرغمالیوں کی رہائی اور ایران کی شمالی سرحدوں کی صورتحال پر بات چیت ہوئی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی