لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیل کے حملے میں سینئر کمانڈرد فواد شکر شہید ہوگئے ہیں،عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بیروت کے جنوبی علاقے میں حزب اللہ کے ٹھکانے پر اسرائیل نے فضائی کارروائی کی تھی جہاں گزشتہ برس اکتوبر میں غزہ جنگ شروع ہونے کے بعد یہ اسرائیل کی دوسری بڑی کارروائی ہے،لبنانی سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فواد شکر کا جسد خاکی اسرائیلی حملے کے 24گھنٹوں کے بعد ملبے سے نکال لی گئی ہے،سیکیورٹی اور میڈیکل ذرائع نے بتایا کہ اس حملے میں دو خواتین اور دو بچے بھی مارے گئے ہیں،اسرائیلی فوج نے کارروائی کے بعد اعلان کیا تھا کہ گولان کی پہاڑی علاقے میں کارروائی میں ملوث حزب اللہ کمانڈر فواد شکر کو نشانہ بنایا گیا ہے تاہم حزب اللہ نے کمانڈر کے ملوث ہونے کی تردید کی تھی،حزب اللہ کے ذرائع کے مطابق فواد شکر تنظیم کے سربراہ حسن نصراللہ کے مشیر تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی