حزب اللہ نے لبنان کے جنوبی دیہاتوں پراسرائیلی حملوں کے جواب میں شتولہ اور اس کے اطراف کی بستیوں میں اسرائیلی افواج کے ٹھکانوں پر راکٹ حملوں کا دعوی کیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق شمالی اسرائیل کے علاقے شتولہ میں سائرن بجنے کی آوازیں سنائی دی گئی ہیں ،شمالی قصبے میس الجبل کے مضافاتی علاقوں وادی البیر، کرازان اور الدباکہ کو بھی توپ خانے کی گولہ باری کا نشانہ بنایا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی