لبنانی ملیشیا حزب اللہ نے ڈرون طیاروں کے ذریعے شمالی اسرائیل میں واقع چھائونی "ایلیت" میں نائنٹی فرسٹ (91)ڈویژن کی کمان کو نشانہ بنانے کا دعوی کیا ہے،حزب اللہ کی جانب سے پیر کی صبح جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ "ڈرون طیاروں کے ذریعے ہونے والے اس حملے میں متعدد فوجی اہل کار ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔دوسری جانب اسرائیلی میڈیا نے بتایا ہے کہ لبنان کی سمت سے آنے والا ایک ڈرون طیارہ شمالی اسرائیل کے علاقے "ایلیت حشار" میں دھماکے سے تباہ ہو گیا۔ اس سے قبل اس ڈرون نے وہاں ایک فوجی اڈے کو نقصان پہنچایا تھا۔ حملے میں دو اسرائیلی فوجی اہل کار زخمی ہو گئے جن میں ایک کی حالت تشویش ناک ہے۔اسرائیلی فوجی ریڈیو کے مطابق شمالی اسرائیل میں کریات شمونہ اور کئی دیگر قصبوں میں ڈرون طیاروں کی دراندازی کے اندیشے کے سبب خطرے کے سائرن بجا دیے گئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی