i بین اقوامی

حزب اللہ کے ساتھ لڑائی ایک حقیقی جنگ میں بدل سکتی ہے، اسرائیلتازترین

August 08, 2024

اسرائیلی وزیر دفاع یو آو گیلنٹ نے کہا ہے کہ لبنانی حزب اللہ ملیشیا کے خلاف لڑائی ایک حقیقی جنگ میں بدل سکتی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق ان کے اس بیان سے قبل حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کا ایک بیان سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے خبردار کیا تھا کہ اسرائیل کے خلاف کارروائی ہونے والی ہے، انہوں نے شام، عراق اور یمن میں اپنے اتحادیوں پر زور دیا کہ وہ اسرائیل پر حملے تیز کردیں۔ گیلنٹ نے شمالی سرحد پر لڑائی کی مشقوں کے دوران کہا کہ کہ نصر اللہ لبنان کو بھاری قیمت ادا کرنے کے لیے گھسیٹ رہے ہیں ۔ انہوں نے لبنانی گروپ کے جواب میں مزید کہا کہ حزب اللہ سوچ بھی نہیں سکتی کہ اس کے ساتھ کیا ہوسکتا ہے کہ کیا ہو سکتا ہے، اس بات کو سمجھنے کے لیے انہیں غزہ کی پٹی کی تصاویر دیکھنا ہوں گی۔ اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ آپ اسرائیلیوں کو ماریں تو پھر اسکی بھاری قیمت بھی چکانا پڑے گی، یہ ہمارے لیے بیکار اور ناقابل قبول ہے۔ گیلنٹ نے پہلے دھمکی دی تھی کہ اگر اسرائیل کو کسی بھی حملے کا سامنا کرنا پڑا تو اس کا سخت جواب دیا جائے گا۔ لبنانی حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ نے منگل کے روز ایک بار پھر زور دیا کہ اسیسرکردہ رہ نما فواد شکر یا اسماعیل ھانیہ کے قتل کے ردعمل میں اسرائیل پر حملہ ضرور کیا جائے گا۔ انہوں نے اسرائیل کو جواب دینے میں تاخیر کو "سزا کا حصہ" کا حصہ قراردیتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارا ردعمل آئے گا چاہے ہم اکیلے ہوں یا ہمارے اتحادی ہمارے ساتھ ہوں۔ واضح رہے کہ گزشتہ چند دنوں کے دوران تہران میں ہانیہ کے قتل اور ایک حملے میں حزب اللہ رہنما فواد شکر کے قتل کے بعد ایک طرف ایران اور اس کے اتحادیوں اور دوسری طرف اسرائیل کے درمیان فوجی کشیدگی کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔ اسرائیل نے تا حال اسماعیل ہانیہ کی شہادت کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی