i بین اقوامی

حزب اللہ کے ساتھ کشیدگی میں اضافہ، اسرائیل نے اپنے ہزاروں فوجی غزہ سے لبنان کی سرحد پر پہنچادیےتازترین

September 19, 2024

اسرائیل نے اپنے ہزاروں فوجی غزہ سے لبنان کی سرحد پر منتقل کردیے،اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ حزب اللہ کے ساتھ کشیدگی میں اضافے کے بعد وہ اپنے تقریبا 10سے 20ہزار فوجی غزہ کی پٹی سے لبنان کے ساتھ شمالی سرحد پر منتقل کر رہی ہے،98ویں ڈویژن میں شامل فوجیوں کے ساتھ پیرا ٹروپرز اور کمانڈوز اب شمالی کمان کے تحت 36ویں ڈویژن میں شامل ہوں گے،اسرائیلی آرمی کا کہنا ہے کہ بریگیڈ کو اصل میں غزہ میں لڑائی جاری رکھنا تھی لیکن لبنان کے ساتھ کشیدہ صورتحال کے باعث اسے وہاں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا،واضح رہے کہ گزشتہ دو روز کے دوران لبنان میں پیجرز دھماکوں کی لہر کے بعد اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان مکمل جنگ کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی