i بین اقوامی

حزب اللہ ۔ اسرائیل کشیدگی، امریکہ اور ہالینڈ نے اپنے شہریوں کو لبنان کے سفر سے روک دیاتازترین

June 28, 2024

اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان کشیدگی کے تناظر میں بیروت میں امریکی سفارت خانے نے اپنے شہریوں کو لبنان کا سفر کرنے سے خبردار کیا ہے،اس سے قبل جمعرات کو روس نے اپنے شہریوں کو ایک بار پھر لبنان کا سفر کرنے سے گریز کی ہدایت کی تھی اور کہا تھا کہ لبنان میں حالات پرامن ہونے تک سفر نہ کیا جائے، ہالینڈ کی وزارت خارجہ نے اسرائیل کے ساتھ سرحد پر کشیدگی میں اضافے کے خطرے کے پیش نظر ڈچ شہریوں پر لبنان چھوڑنے پر زور دیا ہے۔ یہ اعلانات حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے تناظر میں ہو رہے ہیں۔ دونوں فریقین کے درمیان بڑی جنگ کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے،کینیڈا نے بھی گذشتہ منگل کو لبنان میں اپنے شہریوں پر زور دیا تھا کہ وہ ملک چھوڑ دیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی