حزب اللہ نے شہید حسن نصراللہ کی عارضی طور پر ایک خفیہ مقام پر امانتاً تدفین کی تردید کردی ہے۔ فرانسیسی خبررساںادارے نے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں دعوی کیا تھا کہ حزب اللہ نے حسن نصراللہ شہید کو امانتاً دفن کردیا ہے ۔حسن نصر اللہ کی اجتماعی تدفین کے لیے مناسب حالات کا انتظار کیا جا رہا ہے کیونکہ اسرائیل کی جانب سے سوگوار ان کے بڑے اجتماع اور تدفین کی جگہ کو نشانہ بنائے جانے کا خطرہ ہے۔ تاہم حزب اللہ نے اس دعوے کی نفی کردی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق حزب اللہ کے ذرائع نے بتایا کہ حسن نصر اللہ کو عارضی طور پر خفیہ مقام پر سپردِ خاک کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، اس حوالے سے کوئی فیصلہ ابھی تک نہیں کیا گیا۔یاد رہے کہ چند روز قبل اسرائیل نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں حزب اللہ کے ہیڈ کوارٹر پر حملہ کر کے حسن اللہ کو شہید کر دیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی