امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اسرائیل کی بیروت پر بمباری کے ذریعے حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کے قتل کیے جانے کی ستائش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حسن نصراللہ کے قتل ہو جانے سے دنیا زیادہ محفوظ ہو گئی ہے کیونکہ وہ ایک دہشت گرد تھا جو مارا گیا ہے، عرب میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خارجہ بلنکن نے کہا سفارتکاری کے بارے میں امریکی یقین ہے کہ یہ آگے بڑھنے کا یہی بہتر راستہ ہے،حسن نصراللہ ایک بے رحم دہشت گرد تھا جس کئی امریکی اور اسرائیلی لبنان اور شام میں نشانہ بنے ۔ بلنکن نے واشنگٹن میں ایک وزارتی اجلاس سیخطاب کرتے ہوئیحسن نصراللہ کے بارے میں کہا اس کے بعد خطہ اور د نیازیادہ محفوظ ہیں ، حزب اللہ نے پورے علاقے میں خوف اور دہشت پیدا کر رکھی تھی، اس نے لبنان کو آگے بڑھنے سے روک رکھا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی