i بین اقوامی

حوثیوں کی فنڈنگ کرنیوالے ایرانی نیٹ ورک پر امریکی پابندیاں عائدتازترین

December 29, 2023

امریکہ نے بحری جہازوں پر حوثیوں کے حملوں کے ردعمل میں ایک فرد اور تین ایکسچینج کمپنیوں پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔ ان پر یمنی حوثی گروپ کو ایرانی مالی امداد کی منتقلی میں سہولت فراہم کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ امریکی محکمہ خزانہ نے ایک بیان میں بتایا کہ یہ ایکسچینج کمپنیاں ترکی اور یمن میں قائم ہیں،وزارت خزانہ کے انڈر سیکرٹری برائن نیلسن نے بیان میں کہا کہ یہ کارروائی حوثیوں کے لیے فنڈز کے غیر قانونی بہا کو محدود کرنے کے ہمارے عزم کی نشاندہی کرتی ہے۔ حوثی حملے کرکے خطے کو مزید غیر مستحکم کرنے کی طرف جارہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی