یمنی حوثیوں کے بعد عراق کے مزاحمتی گروپ نے اسرائیل پر حملہ کرتے ہوئے جنوبی اسرائیل پر ڈرون داغ دئیے۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق عراقی مزاحمتی گروپ کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے جنوبی اسرائیلی علاقے پر پہلی مرتبہ جدید ڈرونز کے ذریعے حملہ کیا گیا۔بیان میں مزید کہا گیا کہ ہمارے جنگجو اسرائیل کے خلاف ان جدید ڈرونز کا استعمال کرتے ہوئے دشمن کے ٹھکانوں پر اور بھی شدید حملے جاری رکھیں گے۔اس سے قبل حوثیوں نے تل ابیب میں فوجی تنصیبات پر ڈرون حملے کیے تھے جس کے بعد شیلٹرز کی طرف بھاگنے والے متعدد اسرائیلی بھی زخمی ہوگئے تھے۔ادھراسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں ڈرون حملوں سے بھگدڑ مچ گئی ۔متعدد اسرائیلی زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں ۔اسرائیلی فوج کی جانب سے تل ابیب پر حملے کیلئے استعمال ہونے والا حوثی باغیوں کے ڈرونز مار گرانے کا دعوی کیا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی