i بین اقوامی

حوثی باغیوں نے بحیرہ احمر میں اسرائیل کے بحری جہاز کو قبضے میں لے لیاتازترین

November 20, 2023

حماس نے دعوی کیا ہے کہ حوثی باغیوں نے بحیرہ احمر میں اسرائیل کے بحری جہاز کو قبضے میں لے لیا،حوثی فوج کے ترجمان یحیی ساریہ نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحیرہ احمر میں تمام اسرائیلی بحری بیڑوں کو نشانہ بنایا جائے گا، ترکیہ سے بھارت جانے والے جہاز پر عملے کے 52 افراد موجود ہیں، جہاز اسرائیلی ٹائیکون کی جزوی ملکیت ہے،بیروت میں حماس کے ترجمان اسامہ حمدان نے پریس بریفنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی جنگ کی وجہ سے صیہونی جہاز کو قبضے میں لینا باعث فخر ہے، جہاز قبضے میں لینے پر حوثیوں کے شکر گزار ہیں،اسرائیلی میڈیا کے مطابق حوثی باغیوں کی جانب سے بحری جہاز قبضے میں لینے کا وزیر اعظم نیتن یاہو نے بھی اعتراف کر لیا اور اس پر مزید بات کرنے سے گریز کیا ہے، بحری جہاز ہائی جیک کرنا عالمی سطح پر بے حد تشویشناک واقعہ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی