i بین اقوامی

حملے کا خدشہ، امریکا سمیت مختلف ممالک نے اسرائیل کیلئے پروازیں معطل کر دیںتازترین

August 02, 2024

ایران اور اتحادیوں کی جانب سے اسرائیل پر حملوں کے خدشے کے پیش نظر مختلف ممالک کی ائیر لائنز نے اسرائیل کے لیے اپنی پروازیں معطل کر دیں۔ ایران میں ہونے والے اسرائیلی حملے میں حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد ایران اور اتحادیوں کے اسرائیل پر جوابی حملوں کے خوف کے باعث مختلف عالمی ائیر لائن کمپنیوں نے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب کے لیے اپنی پروازیں معطل کردی ہیں۔ جن ائیرلائنز نے اب تک اسرائیلی کے لیے اپنی پروازیں معطل کی ہیں ان میں بھارت کی ائیر انڈیا، اٹلی کی آئی ٹی اے ائیر ویز، جرمنی کی لفتھانسا ائیرلائن، بیلجیئم کی برسلز ائیرلائن، سوئزرلینڈ کی سوئس ائیر لائن اور امریکا کی یونائیٹڈ اور ڈیلٹا ائیرلائنز شامل ہیں۔ جرمنی اور سوئزرلینڈ کی ائیرلائنز نے 8اگست تک جب کہ اٹلی کی آئی ٹی اے ائیر ویز نے 6اگست تک اسرائیل کے لیے اپنی پروازیں معطل کی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی