i بین اقوامی

حماس نئی شرائط کے بغیر امریکی پیشکش پر فوری جنگ بندی کیلئے رضامندتازترین

September 12, 2024

فلسطینی مزاحمتی گروپ حماس نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کیلئے ہونے والے مذاکرات کے نتیجے وہ نئے شرائط کے بغیر فوری جنگ بندی کیلئے راضی ہیں،عرب میڈیا کے مطابق حماس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے تجویز کی گئی سابقہ پیشکش کے تحت کسی بھی نئے شرائط کے بغیر غزہ میں فوری جنگ بندی کیلئے تیار ہیں،بیان میں مزید کہا گیا کہ حماس کی جانب سے مذاکراتی ٹیم کے سربراہ خلیل الحیا نے دوحا میں قطر کے وزیراعظم سمیت دیگر ثالثوں سے ملاقات میں غزہ میں جنگ بندی معاہدے سے متعلق پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا اور جنگ بندی کیلئے اپنی رضامندی سے آگاہ کردیا ہے،حماس رہنما اسامہ حمدان کا کہنا تھا کہ امریکا کواسرائیل پر اپنے مطالبات کو واپس لینے کیلئے دبا ئوڈالناچاہیے،دوسری جانب قطر اور مصر کی جانب سے حماس پر جنگ بندی اور یرغمالیوں کے معاہدے کیلئے زور دیا جا رہاہے،امریکا کا کہنا تھا کہ حماس کے نئے مطالبات کی وجہ کسی معاہدے تک پہنچنا مشکل نظرآتاہے، وائٹ ہائوس کے ترجمان جان کربی کے مطابق ابھی تک یہ واضح نہیں کہ حماس مذاکرات کی میز پر آئیگایا نہیں،اسرائیلی حکام کا کہنا تھا کہ اس وقت حماس کے ساتھ مذاکرات معطل ہیں، رواں ہفتے پیشرفت کی امید کم ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی