i بین اقوامی

حماس نے اسرائیلی خاتون اور دو بچے رہا کر دیے، ویڈیو جاریتازترین

October 12, 2023

حماس کے عسکری ونگ قسام بریگیڈز نے ایک ویڈیو جاری کی ہے، جس میں ایک خاتون یرغمالی اور دو بچوں کو رہا کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے،وڈیو میں نامعلوم خاتون اور بچوں کو دکھایا گیا تھا،میڈیا رپورٹ کے مطابق حماس کے جنگجوں کو ایک باڑ کے قریب ایک کھلے علاقے میں یرغمالیوں کو چھوڑنے کے بعد وہاں سے چلتے ہوئے دیکھا جا رہا ہے، جو اسرائیل اور غزہ کے درمیان سرحد ہو سکتا ہے،حماس کے عسکری ونگ قسام بریگیڈز نے ایک بیان میں کہا کہ خاتون اسرائیلی شہری تھیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی