اسرائیلی فوج کا مغربی کنارے میں فضائی حملہ، حماس کے دفتر کے سربراہ یاسین ربیع اور تنظیم کے رہ نما خالد النجار شہید ہو گئے ۔ عرب میڈیا کے مطابق پیر کی صبح اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں رفح کے علاقے "تل السلطان" پر فضائی حملے کی تصدیق کی جس میں حماس کے کمپائونڈ کو نشانہ بنایاگیا۔فوج کے ترجمان اویچائی ادرعی نے کہا کہ جنگی طیاروں نے رفح میں حماس کے ایک کمپائونڈ پر حملہ کیا،جس میں تنظیم سے وابستہ نمایاں تخریب کار موجود تھے۔ صیہونی فوج کے ترجمان نے مزید کہا کہ حملے میں تخریب کاروں کو نشانہ بنایا گیا جو بین الاقوامی قانون کی دفعات کے تحت ایک جائز ہدف ہیں۔ گائیڈڈ ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے پیشگی انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پرحملہ کیا گیا ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی