سعودی وزارتِ داخلہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حج اور حجاج کے امن کو متاثر کرنے کی کسی کوشش کو برداشت نہیں کیا جائے گا، حجاج اور حج کا امن ریڈ لائن ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مکہ مکرمہ میں وزارتِ اطلاعات کے میڈیا سینٹر میں حج کے پہلے دن پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ اب تک 160 فرضی حج خدمات کے اداروں کو سیل کیا گیا، 6135 اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو حراست میں لیا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی