حج سیزن کے دوران مکہ مکرمہ کی تمام چھوٹی بڑی مساجد میں نمازِ جمعہ کی اجازت دے دی گئی۔ سعودی وزیر اسلامی امور ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے کہا ہے کہ یہ اقدام لاکھوں عازمین کی سہولت کے لیے کیا گیا ہے۔ سعودی وزیر کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے عازمین کو حرم تک آمد و رفت کی پریشانی نہیں ہوگی ، شہر میں قائم تمام چھوٹی اوربڑی مساجد میں 16 جون سے حج سیزن کے اختتام تک نماز جمعہ پڑھائی جائے گی ۔ واضح رہے کہ مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام کے قریب اور چھوٹی مساجد میں عام طور پر جمعہ کی نماز نہیں پڑھائی جاتی اور نمازِ جمعہ مسجد الحرام میں ادا کی جاتی ہے تاہم مسجد الحرام سے دور جامع مساجد میں بھی اس کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی