i بین اقوامی

حج سے قبل سعودی عرب میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ، 20لاکھ عازمین حج کے حوالے سے سیکیورٹی کو یقینی بنانے کی ہدایتتازترین

June 14, 2024

سعودی عرب نے حج سے قبل فوجی دستوں کو مکہ مکرہ تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، انتظامیہ کی جانب سے جمعے کے روز سے تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی رائل گرائوند فورس کو مسجد الحرام میں سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر تعینات کیا جا رہا ہے۔عرب میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملٹری پولیس کو مکہ مکرمہ اور مسجد الحرام میں عازمین حج کی سیکیورٹی اور سپورٹ کے لیے جمعے سے تعینات کی گئیہے۔ ملٹری پولیس اندرونی سیکیورٹی فروس کی معاونت کے لیے تعینات کی گئی ہے، جوکہ مسجدالحرام کے کورٹ یارڈ میں عازمین حج کو بھگدڑ سے بچانے سمیت ہر طرح کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیار رہے گی۔سعودی عرب کی جانب سے متوقع 20لاکھ عازمین حج کے حوالے سے سیکیورٹی کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی دی گئی ہے، جبکہ سعودی حکام کی جانب سے بارہاں حج کی سکیورٹی کو ریڈ لائن قرار دیا ہے۔سعودی حکام نے سیاسی نعرے بازی کو بھی ریڈ لائن قرار دیا گیا ہے، جبکہ انتظامیہ غیر قانونی حجاج کے خلاف بھی سخت کاروائی کر رہے ہیں۔سعودی فورسز کی جانب سے 140جعلی حج مہم اور 64ٹرانسپورٹرز کو گرفتار کیا گیا ہے، جنہوں نے غیر قانونی حج کے لیے معاونت کی۔حج سیکیورٹی کمیٹی کے چیف پبلک سیکیورٹی افسر لیفٹیننٹ جنرل محمد ال باسامی کے مطابق 1لاکھ کے قریب گاڑیاں کو بند کیا گیا ہے اور 1لاکھ 71ہزار 587افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جو کہ غیر قانونی طور پر مکہ شہر میں رہائش اختیار کیے ہوئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی