i بین اقوامی

حج مبلغین نے 14لاکھ مرتبہ 20لاکھ حجاج کو تبلیغی خدمات فراہم کیںتازترین

June 26, 2024

حج کے موقع پر مبلغین نے عازمین حج اور حجاج کرام کو 14لاکھ مرتبہ مختلف موضوعات پر دین اسلام اور مناسک حج کی ادائیگی سے متعلق معلومات اور خدمات فراہم کیں۔ عرب میڈیا کے مطابق یہ خدمات سعودی محکمہ دعو و ارشاد کی طرف سے فراہم کی گئی تھیں۔ یہ تمام مبلغین اسی محکمہ سے وابستہ تھے جنھوں نے 20لاکھ حجاج کے لیے اپنی خدمات فراہم کیں۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مبلغین کی تعداد 600سے زیادہ تھی۔ جن میں خواتین مبلغات بھی شامل تھیں۔ انہوں نے مقدس مقامات پر رہنمائی فراہم کی۔ تبلیغ کا اہتمام متعدد زبانوں میں کیا گیا تھا۔ جس میں اسلام اور اسلام کے بارے میں تبلیغ کی گئی تھی۔ایام تشریق کے موقع پر ان مبلغین کے علاوہ بھی بعض افراد کی خدمات حاصل کی گئی تھیں جو عازمین حج کو مکہ اور مدینہ میں معلومات فراہم کر رہے تھے۔سعودی محکمہ دعو و ارشاد کے وزیر شیخ عبداللطیف بن عبدالعزیز نے رواں سال تبلیغ کی خدمات فراہم کرنے والے مبلغین کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا 'عازمین حج نے محکمہ کی ہیلپ لائن سے بھی استفادہ کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی