سعودی عرب میں حج کی ادائیگی کے دوران حاجیوں کی اموات پر سعودی وزارت صحت کا بیان سامنے آگیا۔سعودی وزیر صحت فہد بن عبدالرحمان نے کہا ہے کہ اس سال حج کی ادائیگی کے دوران 1301حجاج کی موت ہوئی۔انہوں نے کہا کہ یہ اموات مناسب پناہ گاہ نہ ہونے اور آرام کیے بغیر براہ راست سورج تلے تیز دھوپ میں طویل فاصلے تک پیدل چلنے کی وجہ سے ہوئیں۔سعودی وزیر صحت نے کہا کہ جاں بحق حجاج میں متعدد معمر افراد اور دائمی بیماریوں میں مبتلا افراد بھی شامل ہیں جبکہ 83فیصد اموات ان حجاج کی ہوئیں جو اجازت کے بغیر حج میں شامل ہوئے تھے۔اس سے قبل عرب سفارتکار کا کہنا تھا کہ حج کے دوران جاں بحق ہونے والوں میں صرف مصری حاجیوں کی تعداد کم سے کم 600تک ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی