امریکی ویزر خارجہ انٹونی بلنکن نے غزہ جنگ بندی کے لیے جاری مذاکرات کو اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے حوالے سے آخری موقع قرار دیدیا،غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ یہ غزہ جنگ بندی مذاکرات کے لیے فیصلہ کن لمحہ ہے، یرغمالیوں کی رہائی کے لیے یہ شاید آخری موقع ہے،انٹونی بلنکن کا کہنا تھا حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کے تہران میں قتل کے بعد ایران اسرائیل پر حملہ کر سکتا ہے لیکن امریکا یقینی بنانے کی کوشش کر رہا ہے کہ علاقائی کشیدگی میں اضافہ نہ ہو۔ واضح رہے کہ اسرائیل حماس جنگ بندی معاہدے کے لیے امریکا کی طرف سے سفارتی کوششیں جاری ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی