شمالی افریقہ میں شدید گرمی کے باعث الجزائر کے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں کم از کم 34 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مرنے والوں میں 10 فوجی اہلکار بھی شامل ہیں، مختلف واقعات میں درجنوں افراد جھلس گئے جن کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ وزارت داخلہ کے مطابق آگ سے متاثرہ علاقوں سے اب تک 1500 سے زائد افراد کو نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کیا جا چکا ہے، 7000 سے زائد فائر فائٹرز آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ شمالی افریقی ممالک میں درجہ حرارت 49 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی