لبنانی حزب اللہ نے اسرائیل کے ساتھ سرحدی جھڑپوں کے نو ماہ مکمل ہونے کے روز اسرائیل کے زیر قبضہ گولان کی پہاڑیوں پر قائم سب سے بلند اسرائیلی فوجی اڈے کو ڈرون حملے سے نشانہ بنایا ہے۔ تاہم اس ڈرون حملے سیاسرائیل کے کسی نقصان کا دعوی نہیں کیا ہے۔اتوار کے روز کیے گئے اس ڈرون حملے کا ہدف ہرمن کی پہاڑی پر اسرائیلی فوجی ٹھکانہ اور مانیٹرنگ کا اڈہ ہے، جہاں سے وہ ان پہاڑیوں پر موجود رہ کر شام اور علاقے کے دوسرے ملکوں کی نگرانی کرتا ہے۔ حزب اللہ کے نزدیک یہ اس کا پہلا اس نوعیت کا پہلا ڈرون حملہ تھا ۔ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ ڈرون حملہ گولان کی بلندی پر اسرائیل کو نقصان پہنچانے سے زیادہ دھمکانے کے لیے تھا۔اسرائیل کی طرف سے ابھی تک اس ڈرون حملے کے بارے میں کوئی رد عمل ظاہرنہیں کیا گیا ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی