i بین اقوامی

گولان بفر زون پر اسرائیلی قبضہ بین الاقوامی قوانین کی مسلسل خلاف ورزی ہے، سعودی عربتازترین

December 10, 2024

سعودی عرب نے گولان بفرزون پر قبضے اور قابض اسرائیلی فورسز کی جانب سے شامی سرزمین کو نشانہ بنانے کی کارروائی کی سخت مذمت کی ہے۔سعودی خبررساںادارے کے مطابق وزارت خارجہ نے بیان میں گولان کی پہاڑیوں میں اقوام متحدہ کے زیر گشت بفر زون میں شام کے زیر کنٹرول علاقوں پر قبضے کے فیصلے کو اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی مسلسل خلاف ورزی قرار دیا۔ سعودی وزارت خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ اقدام شام کی سلامتی، استحکام اورعلاقائی سالمیت کی بحالی کے امکانات کو سبوتاژ کرنے کے اسرائیلی عزائم کو ظاہر کرتا ہے۔عالمی برادری پر زور دیا گیا کہ وہ اسرائیل کی ان خلاف ورزیوں کی مذمت کرنے کے علاوہ شام کی خود مختاری و علاقائی سالمیت کے احترام کو یقینی بنائے اور اس بات کی تصدیق کرے کہ گولان کی پہاڑیوں کو مقبوضہ شامی عرب سرزمین سمجھا جائے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی