گلوگل سرچ انجن اور اسرائیلی فورسز کے مابین فلسطینیوں کی آواز دبانے کے لیے آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور نگرانی سے متعلق ایک ارب ڈالر کے معاہدے کے بعد گلوگل سرچ انجن کی ملازمہ نے احتجاجا استعفی دے دیا،الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق گلوگل سرچ انجن کی مارکیٹنگ منیجر ائیریل کورین رواں ہفتے کمپنی کو خیر باد کہہ دیں گی اور اس حوالے سے انہوں نے بتایا کہ اسرائیل کے ساتھ ایک ارب ڈالر کا آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور سرویلنس معاہدے پر آواز اٹھائی تو گوگل انتظامیہ نے مجھے خاموش کرنے کے لیے میری ذمہ داریاں ہی بدل ڈالیں،تنازع اس وقت شروع ہوا جب ائیریل کورین نے پراجیکٹ نمبس نامی ایک پروگرام پر ایمیزون اور اسرائیلی فوج کے ساتھ گوگل کے 1.2بلین ڈالر کے تعاون پر احتجاج کیا،انہوں نے گوگل کو معاہدے سے دستبردار ہونے کے لیے اپنے احتجاج کو منظم کرنے میں ایک سال سے زیادہ وقت گزارا اور آن لائن پٹیشنز، ایگزیکٹوز سے بات چیت اور نیوز آرگنائزیشنز سے بھی بات کی،کورین نے کہا کہ ان کے خدشات کو سننے کے بجائے گوگل نے نومبر 2021میں ایک الٹی میٹم کے ساتھ مجھے امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان فرانسسکو سے برازیل کے شہر سا پالو منتقل ہونے پر دبائو ڈالا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی