i بین اقوامی

گیمبیا کے نائب صدر مختصر علالت کے بعد بھارت میں انتقال کر گئےتازترین

January 19, 2023

گیمبیا کے نائب صدر بدارا علیو جوف مختصر علالت کے بعد بھارت میں انتقال کر گئے، جوف 2016کے بعد صدر بیرو کے ماتحت خدمات انجام دینے والے چوتھے نائب تھے،غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 65سالہ جوف کو 2022میں مغربی افریقی ملک کا نائب صدر مقرر کیا گیا تھا، وہ اس سے قبل 2017سے 2022تک وزیر تعلیم کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں،گیمبیا کے صدر اڈاما بارو کا بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کئے گئے اپنے ایک پیغام میں کہنا تھا کہ ساتھیو میں بھاری دل کے ساتھ اپنے نائب صدر، عزت مآب، بدارا علیو جوف کے انتقال کا اعلان کرتا ہوں، یہ افسوسناک واقعہ بھارت میں مختصر علالت کے بعد پیش آیا۔ اللہ انہیں جنت الفردوس نصیب کرے ،رپورٹس کے مطابق نائب صدر طبی علاج کے لیے تقریبا تین ہفتے قبل گیمبیا سے روانہ ہوئے تھے اور سفر سے پہلے کئی مہینوں تک انہیں عوام میں نہیں دیکھا گیا،آنجہانی نائب صدر نے پہلے گیمبیا کی سول سروس میں اور بعد میں ورلڈ بینک میں بطور ایجوکیشن سپیشلسٹ برائے مغربی اور وسطی افریقہ کام کیا، وہاں اپنے تجربے کو اعلی تعلیم، تحقیق، سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر کے طور پر منتقل کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی