i بین اقوامی

غزہ،اسرائیل کی جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر دوبارہ بمباری، اقوام متحدہ کی شدید مذمتتازترین

November 02, 2023

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے جبالیہ کیمپ پر فضائی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں خواتین سمیت بچوں کا قتل عام عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، اسرائیل کو بین الااقوامی انسانی حقوق اور قوانین کی پابندی کرنی چاہیے، واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر دوبارہ حملہ کیا ہے، فضائی حملے کے نتیجے پناہ گزین کیمپ کی تمام عمارتیں تباہ ہو گئیں، اقوام متحدہ کی جانب سے پناہ گزین کیمپ پر حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی