جنگ بندی مذاکرات کے باوجود غزہ میں اسرائیلی جارحیت ختم نہ ہوسکی،غزہ سٹی اور خان یونس میں بمباری سے چالیس فلسطینی شہید ہوگئے،مغربی کنارے میں قابض فوج کی پرتشدد کارروائیاں جاری ہیں،بلاتہ کیمپ میں ڈرون حملہ کرکے دو فلسطینیوں کو شہید کردیا،اسرائیل نے شہر بیت الحم کے قریب یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے پر ایک نئی یہودی آباد کاری بنانے کی منظوری دے دی۔صیہونی وزیرخزانہ سموٹرچ کا کہنا ہے کوئی بھی مخالف اسرائیلی بستیوں میں اضافے کو نہیں روک سکتا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی