اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی بمباری کے باعث 3لاکھ 38ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوگئے ، اقوام متحدہ کی ذیلی تنظیم برائے انسانی امور (او سی ایچ اے)کے جاری کردہ بیان کے مطابق غزہ میں بڑے پیمانے پر نقل مکانی جاری ہے، بے گھر افراد کی تعداد بڑھ کر 3لاکھ 38ہزار 934ہو گئی ہے، تقریبا 2لاکھ 20ہزار افراد یا بے گھر ہونے والے دو تہائی فلسطینی شہریوں نے اقوام متحدہ کی فلسطینی پناہ گزینوں کی حمایت کرنے والی ایجنسی یو این آر ڈبلیو ایکے زیر انتظام سکولوں میں پناہ حاصل کی ہے، 15ہزار افراد فلسطینی اتھارٹی کے زیر انتظام سکولوں جبکہ ایک لاکھ سے زائد فلسطینی شہری اپنے عزیزواقارب ، پڑوسیوں، چرچ اور دیگر مقامات میں پناہ لے رہے ہیں۔بیان میں غزہ کی وزارت تعمیرات عامہ اور ہائوسنگ کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں غزہ کے 2,540مکانات تباہ یا ناقابل رہائش بن گئے ہیں جبکہ 22ہزار 850مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی