غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری جاری ، بمباری سے خواتین اور بچوں سمیت مزید 19 فلسطینی شہید ہو گئے جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوئے۔ غزہ پر اسرائیلی کی بمباری سے شہید ہونے والوں کی تعداد 4137 ہو گئی ہے جبکہ حماس کے حملوں میں اب تک 1400 سے زیادہ اسرائیلی ہلاک ہوچکے ہیں۔ اسرائیل نے القدس اسپتال خالی کرنے کی وارننگ جاری کردی۔دوسری جانب اسرائیل میں امریکی سفارتخانے سے جاری بیان کے مطابق غیر ملکیوں کے انخلا کے لیے رفح کراسنگ کھولی جائے گی۔ بیان میں یہ نہیں بتایا گیا کہ کراسنگ کھلنے سے غزہ میں اسرائیلی بمباری سے متاثر فلسطینوں تک امداد پہنچانے کی اجازت ہوگی یا نہیں۔ رفح کراسنگ اسرائیل سے کھانے پینے اور ضرورت کی دیگر اشیا غزہ پہنچانے کا واحد ذریعہ ہے۔ اسرائیل کی جانب سے رفح کراسنگ بند کرنے کے بعد غزہ میں کھانے پینے کی اشیا، دواں اور دیگر ضروریات زندگی کی شدید قلت ہوگئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی