غزہ میں صیہونی دہشت گردی جاری ہے،خان یونس،شجاعیہ اور البریج کیمپ پر اسرائیلی طیاروں نے بمباری کی،24گھنٹے میں 22 فلسطینی شہید،شہدا کی مجموعی تعداد 46 ہزار 6 ہوگئی۔عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں صیہونی دہشت گردی جاری ہے۔اسرائیلی طیاروں نے بمباری کی،24گھنٹے میں 22 فلسطینی شہید ہوگئے ۔برطانوی جریدے دی لانسیٹ نے شہدا سے متعلق جاری خوفناک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی بمباری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد موجودہ تعداد سے 40 فیصد زیادہ ہے، غزہ میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 64 ہزار260 ہے۔جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کی لبنان میں بھی بمباری جاری رہی، طائرشہر میں اسرائیلی حملے میں 5 شہری شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے، حملے میں متعدد عمارتیں زمین بوس ہوگئیں۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی