i بین اقوامی

غزہ میں شہریوں کی ہلاکتوں کی تعداد "حیران کن اور ناقابل قبول" ہے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہتازترین

November 20, 2023

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ میں 24گھنٹے سے بھی کم وقت میں اونروا کے دو سکولوں کو نشانہ بنائے جانے پر شدید صدمے کا اظہار کیا ہے،عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کی سکولوں میں موجود بے گھر افراد پر بمباری میں درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ہیں، گوتریس نے اس بات پر زور دیا کہ اقوام متحدہ کی عمارتوں کے تقدس کا خیال رکھا جائے اور ان پر حملے نہ کیے جائیں،گوتریس  نے ایک بیان میں مزید کہا کہ غزہ میں شہریوں کی ہلاکتوں کی تعداد "حیران کن اور ناقابل قبول" ہے، انہوں نے انسانی وجوہات کی بنا پر فوری جنگ بندی کے مطالبے کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں جنگ سے شہریوں کی ہلاکتوں کی ہولناک تعداد ہو رہی ہے اور یہ سلسلہ رکنا چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی