عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)نے غزہ اور اطراف کے علاقوں میں پولیو وائرس پھیلنے کے خطرے کی گھنٹی بجا دی،غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ میں صفائی کی ابتر صورتحال ہے جس کے باعث عالمی ادارہ صحت نے غزہ اور اطراف کے علاقوں میں پولیو وائرس پھیلنے کے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔عالمی ادارے کی ٹیم کے لیڈر نے کہا غزہ اور مغربی کنارے پولیو وائرس کے ٹائپ ٹو کے پھیلنے کا اندیشہ ہے، کیونکہ غزہ میں سیوریج کے مسائل اور ماحولیاتی آلودگی حد سے بڑھ گئی ہے۔ اسی طرح اسہال کی بیماری کا بھی خطرہ بہت بڑھ چکا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی